بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالرکی قیمت میں کمی آرمی چیف کی وجہ سے آئی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالرزکی قیمت میں کمی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وجہ سے آئی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ آج پاکستانی قوم کے لیے اچھا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالرزکی قیمت میں کمی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وجہ سے آئی، ڈالرکی قیمت میں 15 سولہ روپے فرق آیا اور چند روز میں ڈالرکی قیمت میں مزید 10 روپے فرق آئے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی سی کو ڈالر کی قیمت میں کمی کے لیے ہدایات دیں جن پر عمل کرنے سے ڈالر کی قیمت میں کمی آئی۔
سابق وزیر کا کہنا تھاکہ ڈالر کی قیمت کم ہونے میں اسٹیٹ بینک کا کوئی کردار نہیں، اسٹیٹ بینک کی نااہلی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت کم نہیں ہو رہی تھی۔
خیال رہے کہ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے سستا ہوکر 312 روپے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں بھی ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 306 روپے 98 پیسے پربند ہوا۔