بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مرکزی علماء کونسل دارالافتاء نے منافع خوری کیلئے ڈالر ذخیرہ کرنا حرام قرار دیدیا

 

مرکزی علماء کونسل دارالافتاء نے منافع خوری کیلئے ڈالر ذخیرہ کرنا حرام قرار دیدیا۔

مرکزی علماء کونسل کے دارالافتاء نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے اس فعل کو حرام قرار دیا ہے۔

مرکزی علماء کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ زاہد قاسمی اور مفتی سلیم نواز کی جانب سے جاری فتوے میں کہا گیا کہ حرام منافع حاصل کرنے کیلئے غیر شرعی طریقے استعمال نہ کریں۔

فتوے میں تلقین کی گئی کہ حلال تجارت کریں، ذخیرہ اندوزی ریاست سے بے وفائی ہے، شریعت میں ذخیرہ اندوزی سے منع کیا گیا ہے۔