اسلام آباد (ممتازنیوز )آن ٹی وی ،روزنامہ ممتاز ، ممتاز سٹی اورممتاز کنسٹرکشن کمپنی (ایم سی سی) کے بانی مرحوم عبداللہ بٹ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے جمعرات کو قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن ایوب ، پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ظفر علی شاہ،مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے بھائی عامر عقیل آف گولڑہ شریف ،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست زمرد خان ، سابق سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان ، سابق سیکرٹری اطلاعات فضل الرحمان ،سابق بیوروکریٹ ملک محمد اسلم، بری امام مزار کے خادم راجہ سرفراز،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار،سابق چیئرمین پیمرا وسینئر صحافی ابصار عالم ، روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی حنیف خالد اور حافظ طاہر خلیل ، پی ایف یوجے دستور کے صدر وسینئر صحافی حاجی محمد نوازرضا، ایکسپریس نیوز کے بیوروچیف عامر الیاس رانا،دی نیوز کے عمر چیمہ اور خالد مصطفیٰ سمیت دیگر سینئر صحافیوں،وفاق ہائے صنعت وتجارت کے سابق چیئرمین رئوف عالم سمیت مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مرحوم عبداللہ بٹ کے درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔
دریں اثناء مرحوم عبداللہ بٹ کے ایصال ثواب کے لئے 9ستمبر بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے الخلیل قرآن کمپلیلکس ڈی اے وی کالج روڈ میں قرآن خوانی ہوگی۔ساڑھے گیارہ بجے دعا کی جائے گی۔










