بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون، چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

ڈی آئی خان(ممتازنیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کے دوران چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد کرلیے۔ راجن پور میں بھی سیکڑوں چینی کی بوریاں ضبط کرلی گئیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ضلعی انتظامیہ نے راجن پور کے علاقے بیٹ سونترا میں گودام پر چھاپا مارا اور 800 چینی کی بوریاں قبضے میں لیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انتظامیہ نے گودام کو سیل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ راجن پور میں چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آپریشن کرکے311 ٹن چینی کے5650 بیگ برآمد کرلیے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انتظامیہ کی جانب سے چھاپے درابن روڈ، مریالی ، بنددھپانوالہ اور دیگر گوداموں پر مارے گئے۔

چھاپوں کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ درابن روڈ پر واقع گوداموں سے 5000 بوری چینی برآمد کی گئی، جبکہ مریالی کریانہ اسٹور سے 650 تھیلے چینی کے برآمد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ گندم اور چینی کی اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، تاجر برادری ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کرے۔