بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری شجاعت کاممتاز گروپ آف کمپنیز کے بانی عبداللہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد( ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے آن ٹی وی، ممتاز نیوز، ممتاز سٹی اور ممتاز کنسٹرکشن کمپنی کے بانی عبداللہ بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نےسینئر صحافی طارق بٹ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں ان سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مرحوم عبداللہ بٹ ایک ملنسار اور غریب پرور انسان تھے ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ قبل ازیں مسلم لیگ ق کے سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے مرحوم عبداللہ بٹ کی قرآن خوانی میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا کی ۔