بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فروری میں عام انتخابات ہوں گے ، نوازشریف پارٹی کو لیڈ کریں گے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے جب آنا ہے انہیں نہ کوئی گھبراہٹ ہے اور نہ ہی کوئی خوف،نوازشریف تب بیٹی کا ہاتھ تھام کر ملک واپس آئے جب مخالف کی حکومت تھی،انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی نوازشریف وطن واپس آئیں گے،فروری میں الیکشن ہوں گے ، نوازشریف پارٹی کو لیڈ کریں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہبازشریف اپنے چیک اپ کےلئے لندن گئے ہیں،اپنی صحت ٹھیک کر کے وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف صحت کے پیش نظر حکومت اور عدالت کی اجازت سے باہر گئے تھے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس بیانیہ بھی ہے اور انتخابی مواد بھی،ان کا کہنا تھا کہ 9مئی ہم نے نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے کئے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا الیکشن میں بلے کا نشان ہو یا نہ ہو۔