بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا

شہرقائد کے باسی کافی دنوں سے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہے تھے لیکن محکمہ موسمیات نے گرم موسم کی نوید سنادی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم گرم و مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔