بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل،پروفیسر کی برخاستگی کی رپورٹ انکوائری کمیٹی کو ارسال کردی گئی

بہاولپور(وحید احمد)اسلامیہ یونیورسٹی میں جنسی ہراسنگی کےمرتکب ایسوسی ایٹ پروفیسر جام سجاد کی نوکری سے برخاستگی کی رپورٹ ریسکیو1122 کے ہیومن ریسورس ونگ نےاسلامیہ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی کو ارسال کردی ،صوبا ئی خاتون محتسب عدالت نے ریسکیو1122 کی ملازم لڑکی کوہراساں کرنے کاجرم ثابت ہونے پرنوکری سے نکال کرآئندہ کسی بھی سرکاری نوکری پرتعینات نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے توموصوف نے سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی سے معاملات طے کرکے اسسٹنٹ پروفیسرکی نوکری حاصل کرلی وی سی شپ فراغت سے ایک روز قبل غیرقانونی طورپرایسوسی ایٹ پروفیسر کے آرڈر کردیئے گئے تھے 23اگست کو رپورٹ موصول ھونے کے باوجود انکوائری آفیسر پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال حیلے بہانے کرنے لگا میڈیااسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسرنے گورنرپنجاب اور وائس چانسلر کو تحریری درخواست دے کرتمام پول کھول دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے اسسٹنٹ پروفیسرمیڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اویس گیلانی نے گورنرپنجاب اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹرنویداختر کودی جانیوالی تحریری درخواست میں انکشاف کیاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرمیڈیااسٹڈیز جام سجاد نے ریسکیو1122 پنجاب لاہورمیں دوران ڈیوٹی اپنی ساتھی خاتون آفیسرصائمہ جاوید کوہراساں وپریشان کیا تومحکمہ نے انکوائری کرائی توجرم ثابت ہونے پرمورخہ9 اکتوبر2017 کوجام سجاد کونوکری سے معطل کردیاگیا،متاثرہ خاتون صائمہ جاویدنے صوبائی خاتون محتسب کی عدالت میں 7 جون2018 کودرخواست دی تواس میں جرم ثابت ہوگیا19 جنوری2019 کوجام سجادکوفوری نوکری سے فارغ اورآئندہ کسی ادارہ میں نوکری نہ دینے کافیصلہ سنایاگیا جون2022 میں جام سجاد نے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب سے میل ملاپ کرکے میرٹ کے برعکس اسسٹنٹ پروفیسرکی نوکری حاصل کرلی اوروائس چانسلر نے اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے سے ایک روز قبل جام سجاد کے ایسوسی ایٹ پروفیسرکے احکامات جاری کردیئے جوقانون کیخلاف ہیں ۔انہوں نے جام سجاد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے کانوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی ،ادھر انکوائری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے ریسکیو1122 پنجاب کوان الزامات کی تصدیق کے لئے لکھا تھا جس کے جواب میں ریسکیو1122 کے ھیومن ریسورس ونگ نے لیٹر نمبر932)HR23 ,مورخہ 23 اگست 2023 کے ذریعے تمام الزامات کی تصدیق کی ہے۔ اس کے باوجود جان بوجھ کر انکوائری التوا کا شکار کی جارھی ہےواضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کاسیکنڈل سامنے آنے کے بعدطالبات یونیورسٹی کوخیر باد کہہ رہی ہیں اورنئے داخلے بھی نہ ہورہے ہیں ان حالات میں جنسی ہراسنگی سیکنڈل میں ملوث جام سجاد جیسے اخلاقی کرپٹ افسران یونیورسٹی کے وقار کی بحالی میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے جام سجاد کوفوری نوکری سے فارغ کرنے کامطالبہ کیاہے۔واضح رہے کہ جام سجاد کیخلاف ریسکیو1122 میں دوران ڈیوٹی دوکیس دائرہوئے تھے ایک میں خاتون کیساتھ زیادتی کی تھی جس کادوسال تک میڈیکل نہ کرایاگیاہے اسی بناپر ملزم جام سجاد کو عدالت نے اس کیس میں بری کردیاتھا دوسرے کیس میں سزاہوئی تھی۔ اس سلسلہ میں پروفیسر جواد اقبال نے کہا ہے کہ جام سجاد کے خلاف تحقیقات کا عمل جاری ہے انکوائری مکمل کر نے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے ہیں۔