لاہور(ممتازنیوز )استحکام پاکستان پارٹی کی رہنماء اورسابق وفاقی وزیرڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ صدر پاکستان عارف علوی کی صدارت کا سورج غروب ہو چکا اور اب ان کی ایکسٹرا اننگ شروع ہو چکی ہے،ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں سابق وفاقی وزیرنے کہاکہ امید ہے صدرعلوی اپنے پانچ سالہ دور بالخصوص آخری مہینوں میں کئے گئے غیر مقبول غیر متوازی اور غیر آئینی فیصلوں کو سدھارنے کی کوشش کریں گے اور ماضی کے بر عکس آئین، قانون اور ریاستی اداروں سے کم آہنگ ہو کر قوم کے وسیع تر مفاد پر مبنی فیصلوں کے ذریعے اپنے آپ کو ایک جماعت کی بجائے پورے ملک کا صدر ثابت کریں گے۔ ایکسٹرا اننگ ان کے لئے امتحان میں دئے گئے ایکسٹرا ٹائم کی صورت ہے۔
صدر پاکستان عارف علوی کی صدارت کا سورج غروب ہو چکا اور اب ان کی ایکسٹرا اننگ شروع ہو چکی ہے۔ امید ہے وہ اپنے پانچ سالہ دور بالخصوص آخری مہینوں میں کئے گئے غیر مقبول غیر متوازی اور غیر آئینی فیصلوں کو سدھارنے کی کوشش کریں گے اور ماضی کے بر عکس آئین، قانون اور ریاستی اداروں سے کم…
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) September 9, 2023









