اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج ہماری تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد احتجاج کی کال دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ،جس میں پی ٹی آئی نہیں سارے ملک کے لوگ شریک ہوں۔عمران خان نے کہا کہ ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا، چاند رات کو سب جھنڈے پکڑ کر نکلیں، ساری دنیا کو آپ نے بتانا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں،اس لانگ مارچ میں ایک سمندر اسلام آباد آئے گا۔عمران خان نے کہا کہ جو پرائم منسٹر بنا ہوا ہے وہ کرائم منسٹر ہے ،ہم یہ کال اس لیے دے رہے ہیں کیوں کہ بیرون ملک سازش کے تحت کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا۔موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں،جو شخص وزیر اعظم بنا ہے اس پر 40 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں،








