بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوگرملز مالکان کی حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کرنےکی یقین دہانی

لاہور: شوگر ملز مالکان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینےکے لیے اتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز پر چینی فروخت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملز مالکان سے ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔