بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق

ژوب(ممتازنیوز) بلوچستان میں ٹریفک حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قلعہ سیف اللہ میں ژوب شاہراہِ پر مسافرپور کے مقام پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم ہوا۔

حادثے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثے کے بعد قریبی لوگ اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے۔

حادثے کے بعد میتوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔