بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی جامعات میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کی معاون خصوصی انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی جامعات میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنےوالے کشمیریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے عوام گرین شرٹس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، پاک بھارت کرکٹ میچ دلچسپ ہوتا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اس میچ کو پاک بھارت جنگ سے بڑھ کر لیا جاتا ہے، پاک بھارت میچ پر پوری قوم جذباتی ہوتی ہے، پاکستان ٹیم بہترین ہے، ان شاءاللّٰہ پاکستان کی ٹیم جیتے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے، ہم گرین شرٹس کے ساتھ ہیں، بھارت کھیل میں سیاست کو لارہا ہے جو غلط ہے۔