پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ کے نتیجے پر اظہار خیال کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے لیکن جیتنے کا ارادہ نہ دکھانا اور نہ لڑنا یہ خراب ہے۔
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے لکھا کہ آپ لوگ اگلے میچ میں اس سے بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
Winning/losing is part of competing, but not putting up a fight, not showing intent to win is just poor. Exactly what I was referring to in my previous tweet.
India played as #1 on the field, batting & bowling. Congrats @imVkohli on achieving another dream milestone of ODI runs…— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 11, 2023
انہوں نے بھارتی بیٹرز کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بھارت نے تمام شعبوں میں بہترین کھیلا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔









