راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دھار سیکٹرکا دورہ کیا،ایل او سی آمد پر کورکمانڈر ساحر شمشاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا،آرمی چیف کو ایل او سی کی موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور مادر وطن کے دفاع کے مقدس فریضے کی اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکردگی کے ساتھ انجام دہی کو سراہا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطاری کی اورایل او سی پر تعینات افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔
آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ، اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ افطار








