اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کے لیے ری گیسفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کیا ہے جس کا اطلاق یکم ستمبر 2023 سے ہوگا۔
آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آر ایل این جی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ آر ایل این جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا ویب سائٹ پر موجود ہے۔
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت کا تعین کر دیا








