بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اور شاہ محمودکے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کل تیسری بار اٹک جیل میں لگے گی۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل اٹک جیل جائیں گے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے، پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔
شاہ محمود قریشی کو کل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کل مکمل ہوگا۔