کچلاک (نیوز ڈیسک )کوئٹہ کے قریب واقعہ قصبے کچلاک میں ایک خاتون اور اس کے 4 بچوں کو بڑی سفاکی و بے رحمی سے قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے ہیں۔کچلاک پولیس نے بتایا ہے کہ قتل ہونے والے بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 5 سے 11 سال ہیں۔پانچوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں، جلد انہیں گرفتار کر لیں گے۔
کچلاک: خاتون اور 4 بچے گلا کاٹ کر قتل








