بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی مستونگ دھماکے کی مذمت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مستونگ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حافظ حمد اللہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، بیگناہ شہریوں اور ملک کی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

مستونگ، گاڑی کے قریب دھماکہ، حافظ حمداللہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل