بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد نبوی ؐ واقعہ ،عمران خان ،شیخ رشید ،شیخ راشدشفیق ودیگرکے خلاف قانونی کارروائی کےلیے تھانہ مارگلہ اسلام آبادمیں درخواست دائر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد نبوی ؐکی بے حرمتی کے واقعہ پرایف 8تھری کے رہائشی محمد محمد نوید بھٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان،شیخ رشید ،شیخ راشدشفیق،نامعلوم افرادکے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مارگلہ اسلام آبادمیں درخواست دائرکردی ۔درخواست گزارکاکہناتھاکہ شیخ رشید نے اپنی 27اپریل کواپنی پریس کانفرنس جوکہ مختلف ٹی وی چینلزپرنشرہوئی میں اپنے ورکرز کواکسایااورکہاکہ جووفدوزیراعظم پاکستان کےہمراہ سعودی عرب جائے گاان کے ساتھ مدینہ منورۃ اورحرمین میں بدسلوکی کی جائے گی اوروہاں موجود ہمارے پی ٹی آئی کے ورکرز ان کاجوحشرکریں گے وہ دنیادیکھےگی۔جناب والامذکورہ شیخ رشید احمد عمران خان نیازی کے سعودیہ میں موجود پی ٹی آئی کے ورکرز نے ایک سوچی سمجھی سازش و منصوبہ بندی کےتحت روز ہ ر سولؐ پر مورخہ 28 اپریل 2022 کو مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میںمذکوران کی ایماء پر انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، وہاں موجود خواتین کو حراساں کیااورلغووغلیظ زبان استعمال کی اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ ان ورکرز کی ان نازیبا حرکات و نعرہ بازی ، نا زیبازبان کی وجہ سے روز ہ ر سولؐ اور مسجد نبویؐ کی سخت بے حرمتی ہوئی جس سے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں اور بالخصوص پاکستان کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اورجس کی وجہ سے پوری دنیا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور بدنامی کا باعث بنی۔ اس تمام وقوعہ کے بعد شیخ راشد شفیق نے حرم پاک کی حدود سے ہی اپنے موبائل سے ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کی جس میں مذکورہ نے ناصرف نازیبا وغلیظ حرکات کا اقرار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ یہ عمران خان کی فتح ہے یہ کل خانہ کعبہ میں جائیںگے وہاں بھی ان کے خلاف نعرے لگیں گے اور آئندہ بھی ایسی مذموم حرکات جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ مذکورہ شیخ رشید احمد نےمختلف میٹنگزجو کہ پاکستان و سعودیہ میں کیں جس میں مذکورہ نے بے حرمتی و اشتعال انگیزی کا واضح بیان دیا ہے اور اپنے ورکرز کو اکسایاجن کی ویڈیوز و سکرین شاٹس لف در خواست ہذا ہیں۔ مذکور ان کی اشتعال انگیز تقاریر و منصوبہ بندی کی وجہ سے روز ہ ر سول کی بے حرمتی کی گئی جس کی وجہ سے تمام عالم اسلام بالخصوص پاکستانی سخت رنجیدہ اور سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ اس و قوعہ میں شیخ رشید اور عمران خان نیازی اور ان کے ور کر زملوث ہیں اور مسجد نبوی ؐکی بے حرمتی کی وجہ سے مجھ سمیت تمام مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوئی۔مذ کوران عمران نیازی و شیخ رشید اپنی اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعہ سے لوگوں کو بغاوت و اسلام دشمنی پر اکسارہا ہے۔ اس تمام وقوعہ کے ذمہ داران عمران خان نیازی ولد اکرام الله نیازی سکنہ بنی گالہ اسلام آباد شیخ رشید احمد ہیں جن کی ایما پر یہ دلخراش وقوعہ پیش آیا اور جس کی وجہ سے عالم اسلام پاکستان کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے جو کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کا سبب بن سکتا ہے۔ مذکوران عمران نیازی، شیخ رشید اور ان کے ور کر ز شر پسند عناصر ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے اور ان کو سختسے سخت سزادی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مذموم حرکت سے باز رہے۔ ٰلہٰذا عمران نیازی، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق نامعلوم افراد جو ویڈیو میں ہیں کے خلاف توہین مسجد نبوی ؐاور مملکت خداداد پاکستان کو بدنام کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کے خلاف بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ویڈ یوز و تصاویر بطور ثبوت یو ایس بی میں محفوظ کر کے درخواست کے ساتھ لف ہیں۔