بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف پاکستان پہنچ کر انتخابات کےلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کریں،سجاد خان

لندن (ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف سے ن لیگ راولپنڈی کے رہنما سجاد خان نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے بہت اچھی ملاقات ہوئی اور انہوں نے بتایا کہ سب اپنے اپنے حلقوں میں کام کریں ،انشاء اللہ اکتوبر میں نوازشریف پاکستان پہنچیں گے اورپھر وہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کریں ۔سجاد خان نے کہا کہ جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ان ورکرزکو میرٹ پر ٹکٹ دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں ن لیگ کے کارکن اور پارٹی عہدیدار میاں نوازشریف سے ملتے ہیں لیکن ابھی تک پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،اگر کوئی کہتا ہے کہ مجھے ٹکٹ مل گیا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ، ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ میاں نوازشریف خود کریں گے اور خصوصی طور پر راولپنڈی میں جو گروپ بندی تھی اس پر میاں نوازشریف کو کافی تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں 9ہزار کی لیڈ سے جیت رہا تھا لیکن اچانک جھرلو پھرا اور شیخ راشد شفیق کو جتوا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات صاف شفاف ہوں گے ۔