لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی جو تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری رہی،ملاقا ت میں سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پربات چیت ہوئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں چودھری برادران نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی چودھری سالک، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین اورر خسرو بختیار عبدالرزاق داود، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جس پر ق لیگ کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔