اسلام آباد،راولپنڈی ، فیصل آباد،اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد نبوی کی بے حرمتی کے واقعہ پر سابق وزیراعظم عمران خان،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور نامعلوم افرادکے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری کے رہائشی محمد محمد نوید بھٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان،شیخ رشید ،شیخ راشدشفیق اور نامعلوم افرادکے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مارگلہ اسلام آبادمیں درخواست دائرکی ۔درخواست گزار نے موقف اختیارکہ شیخ رشید نے اپنی 27اپریل کواپنی پریس کانفرنس جوکہ مختلف ٹی وی چینلزپرنشرہوئی میں اپنے ورکرز کواکسایااورکہاکہ جووفدوزیراعظم پاکستان کےہمراہ سعودی عرب جائے گاان کے ساتھ مدینہ منورہ اورحرمین میں بدسلوکی کی جائے گی اوروہاں موجود ہمارے پی ٹی آئی کے ورکرز ان کاجوحشرکریں گے وہ دنیادیکھےگی، عمران خان نیازی کے سعودیہ میں موجود پی ٹی آئی کے ورکرز نے ایک سوچی سمجھی سازش و منصوبہ بندی کےتحت روز ہ ر سولؐ پر مورخہ 28 اپریل 2022 کو مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میںمذکوران کی ایماء پر انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، اس و قوعہ میں شیخ رشید اور عمران خان نیازی اور ان کے ور کر زملوث ہیں اور مسجد نبوی ؐکی بے حرمتی کی وجہ سے مجھ سمیت تمام مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوئی ٰلہٰذا عمران نیازی، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق نامعلوم افراد جو ویڈیو میں ہیں کے خلاف توہین مسجد نبوی ؐاور مملکت خداداد پاکستان کو بدنام کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کے خلاف بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس نے قاضی محمد طارق ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مسجد نبوی کی بے حرمتی، توہین آمیز رویئے اور نعرے بازی کے معاملے پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان، شیخ رشید احمد، فواد چودھری، شہباز گل، مراد سعید، شیخ راشد شفیق کو بھی نامزد کیا گیا۔ تھانہ مارگلہ کو عمران خان، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے توہین مسجد نبوی کی، اس سارے معاملے کی پلاننگ پاکستان میں کی گئی، شیخ رشید نے پری پلان مسجد نبوی کی توہین کروائی، سابق وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت کے جنرل سیکرٹری حافظ احتشام احمد نے مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کے خلاف شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی ۔درخواست گزار نے کہاکہ اس عمل سے مسجد نبوی کا تقدس پامال ہوا اور عالمی سطح پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔شیخ رشیدنےشرپسند عناصر کو مسجد الحرام اور مسجدنبوی میں اعلانیہ طور پر اکسایا۔26اپریل کو شیخ رشید نے کہا یہ جہاں سے گزریں گے لوگ چور کہیں گے۔27اپریل کو مکہ مدینہ والےلوگ دیکھیں کل ان کے ساتھ کیا کریں ۔ فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں ایک شہری محمد نعیم ولد محمد امین مسرت کی طرف سے دائر درخواست میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت 15 نامزد اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید،قاسم سوری ، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نصرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی اور تقریباً 150 کے قریب لوگوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبو ی کی حرمت و تقدس کو پامال کیا ہے ۔مسجدنبوی کی بے حرمتی کے واقعہ پراٹک سمیت ملک کے متعدد دیگر شہروں میں بھی عمران خان ،شیخ رشید و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواستیں دی گئی ہیں جب کہ بعض تھانوں میں اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔









