کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے امدادی کاررائیوں کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام نے سلینڈر دھماکے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ ، کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا،2افراد زخمی








