بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطرمنگل کوہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطرمنگل کوہوگی۔ عیدکا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزادنے اعلان کیا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔