بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اندھے کو بھی نظر آرہا ہے سسٹم ن لیگ کو فیور دے رہی ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اندھے کو بھی نظر آرہا ہے کہ سسٹم ن لیگ کو فیور دے رہی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو الیکشن جیتے گا اس کی مدت 13 ماہ ہوگی وہ بھی گھر جائے گا اور آگے پھر جھگڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہوریت کے نام پر 18 لیڈروں کا جنازہ لے کر 35 سال سے چل رہے ہیں، یہ لوگ ہی ہیں جو پاکستان کی تباہی کی وجوہات ہیں، غریب ماتم کرتا ہے، میڈیا دکھاتا ہے اور ماتم کرکے ہم گھر چلے جاتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ 18 کھرب پتی چور کہتے ہیں کہ ہماری نالائق اولاد کو بھی بطور لیڈر قبول کریں، آج تک پاکستان میں شفاف الیکشن ہوئے ہی نہیں نہ آگے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف پی ڈی ایم سے نفرت بڑھاتی ہے، آج لوگ پی ڈی ایم میں جانے کو تیار نہیں کیونکہ عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کل پاکستان کی سمت دکھائی ہے جس سے میں مطمئن ہوا، پی ڈی ایم نے چیف جسٹس سے فرمائشوں کا ایک بیانیہ بنایا تھا لیکن قاضی فائز عیسیٰ کا ماضی دیکھیں وہ فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، وہ کسی کے تابع ہیں نہ کسی کو تابع مانتے ہیں اور اس وقت ڈنڈا ہی لیڈر شپ کو ٹھیک کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ آج غریب آدمی کا ہے، ملک جس سمت جارہا ہے توجہ کی ضرورت ہے، عوام کی جو ضروریات ہیں ان کی فیکٹریاں ان سیاست دانوں کے پاس ہے، چینی، چاول، گندم اور آٹے کی فیکٹریاں ان سیاست دانوں کے پاس ہے، میرا بس چلے تو 18 پارٹیوں کو فیلڈ میں دفن ہی کردیں اور نئے لوگ لے آئیں۔