بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ شہباز کاجیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی وارڈ ٹو میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا۔دورے کے دوران حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے سپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔ واضح رہے کہ حمزہ اس وارڈ میں بھی گئے جہاں وہ 22 ماہ قید میں رہے۔