بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ  مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی۔

مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔