کراچی: اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا ویٹرینز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا اوور 40 کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 199 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اسٹیو پالسن نے 65، ٹم بوٹ نے 30 اور کرس ڈکسن نے 23 رنز بنائے۔ پاکستان کے عمران علی نے تین، کاشف صدیق اور وقاص علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے 200 رنز کا ہدف تین وکٹ پر 43 ویں میں حاصل کرلیا۔ محمد الیاس اور حسن رضا نے 59 ،59 رنز بنائے اور طارق ہارون نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔









