بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم خان درانی کی امت مسلمہ کوعید کی مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم خان درانی نے عید کے پر مسرت موقع پر پوری اُمت مسلمہ اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے جاری پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے ہم وطن بزرگوں، بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے اس موقع پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے ہمیں ماہ صیام میں روزہ رکھنے، عبادت کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عید کا دن ہم سب کے لیے خوشیاں لے کر آیا ہے تاہم اس کی حقیقی خوشی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب ہم اپنے غرباً اور متوسط طبقات کا خیال رکھیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے معاشرتی نا انصافیوں کے خاتمے اور ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔سپیکر نے کہا کہ عید تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن ہمیں پوری اُمت کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگنی چاہیے۔انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مسلمانوں کو صحیح راستے پر چلنے کی کی توقیق عطاء فرمائے اور انہیں ہر برائی سے محفوظ رکھے۔ سپیکر نے ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو ہم آہنگی، یکجہتی کو قائم کرنے اور متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہمیں آپس کے اختلاف کو بھلا کر ایک قوم ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو لسانیت، انارکلی، بدامنی اور اخلاقی گراوٹ کی دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں فرادلانہ رویوں اپنانے ہونگے۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم خان دورانی نے کہا کہ عید الفطر کا دن جہاں ہمارے لیے خوشیاں لے کر آتا ہے، وہاں ہمیں یہ احساس بھی دلاتا ہے کہ ہم اس پر مسرت موقع پر اپنے غریب اور نادار بھائیوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر کرنے کا دن ہے جس نے ہمیں ماہ صیام میں روزے رکھنے کی توفیق دی۔انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات پر ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے سیاسی اختلافات کو بڑھا کر ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہے۔