اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آبادہائی کورٹ کوچھٹی کے روز بھی کھول دیاگیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ عدالت پہنچ گئے ،چیف جسٹس کچھ دیربعد فواد چوہدری ،شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کریں گے،تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اورشہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کریں گے،
رجسٹرارآفس نے چیف جسٹس کی ہدایت پردرخواستیں سماعت کے لیےمقررکیں۔۔آج عدالت کی چھٹی ہے تاہم ہائی کورٹ نے انتہائی فوری نوعیت کے مقدمات چھٹیوں میں بھی سننے کا سرکلر جاری کیا تھا









