حکومتی اقدامات کے باعث امریکی ڈالر مسلسل زوال پزیر ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 76 پیسے سستا ہونے کے بعد 291 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 16روپے 10 پیسے سستا ہوا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 468 پر آ گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس 46 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔