اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ واشنگٹن میں ہمارے ایلچی کو ڈونلڈ لو کی طرف سے دی گئی دھمکی اورپاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی امریکی ساز ش کی تصدیق کے بعدچیف جسٹس کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ کمیشن بنائے جو اس بات کی عوامی سماعت کرے کہ اس سازش میں کون کون لوگ شامل تھے۔پیرکواپنے ٹوئٹرپیغا م میں سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ ایک ایسا وزیر اعظم جو امریکی مطالبات پر عمل کرے گا،
جو روس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط نہیں کرے گا اور جو چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات کو کم کرے گا۔اگر کوئی وزیر اعظم پاکستان کی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے ہٹا دیا جائے گا اور شہباز شریف جیسا مکار، گھٹیا وزیر اعظم لایا جائے گا۔سابق وزیراعظم نے امریکی دفاعی تجزیہ کارکے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے دئیے گئے اعترافی بیان کی ویڈیوشیئرکرتےہوئے کہاکہ اگر کسی کو امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کے بارے میں کوئی شبہ ہے تویہ ویڈیوان کے تمام شکوک وشبہات دورکردے گی کہ کیوں ایک جمہوری طورپرمنتخب وزیراعظم کواپنے عہدے سے ہٹایاگیا
واضح طور پر امریکہ ایک فرمانبردار کٹھ پتلی وزیر اعظم چاہتاہےاوراجازت نہیں دے گاکہ پاکستان یورپ کی جنگ میں اپنی مرضی کرے ،انہو ں نے بائیڈن انتظامیہ سےسوال کرتے ہوئے کہاکہ 220 ملین سے زیادہ آبادی والے ملک کے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم لانے کے لیے حکومت کی تبدیلی کی سازش میں ملوث ہو کر، کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم یا بڑھایا ہے؟
After this reaffirmation of US regime change conspiracy that was evident from the cipher message sent by our Envoy in Washington conveying State Dept Lu's threat, it is surely duty of CJP to form Commission to hold public hearings on who all were involved here in this conspiracy.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022
If anyone had any doubts abt US regime change conspiracy this video should remove all doubts as to why a democratically elected PM & his govt were removed. Clearly the US wants an obedient puppet as PM who will not allow Pak choice of neutrality in a European war; pic.twitter.com/rqFW8yQRvZ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022
My question for the Biden Administration: By indulging in a regime change conspiracy to remove a democratically elected PM of a country of over 220 mn people to bring in a puppet PM, do you think you have lessened or increased anti-American sentiment in Pakistan?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022









