گلاسگو: برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو اسکاٹ لینڈ میں گورو دوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گورودوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
بھارتی ہائی کمشنر کو سکھ نوجوانوں نے گورو دوارے کی پارکنگ میں ہی روک دیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے انہیں گورودوارے کی جانب جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔
The Indian ambassador to the UK, Vikram Doraiswami was refused entry to Glasgow Gurdwara Albert. There is an ongoing ban on Indian officials coming to their Gurdwara in their official capacity.
Sikh men, protesting the killing of #HardeepSinghNijjar in Canada by India, confronted… pic.twitter.com/fxH4QB71qH— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 30, 2023
کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل کے بعد دنیا بھر میں سکھ برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔









