بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی ماہر ایڈم این وینسٹین نے ریبیکا گرانٹ کی ساکھ پر سوال اٹھا دیا

نیویارک(نیوزڈیسک)ریسرچ، سکیورٹی ،تجارت اور جنوب ایشیائی امورکے امریکی ماہر ایڈم این وینسٹین نے فاکس ٹی وی پر پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں اظہار خیال کرنے والی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ اس خاتون کا نہ تو بطور تجزیہ کار ان معاملات سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کے پاس کوئی مستند معلومات ہیں۔ ریبیکا گرانٹ کے فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو پر ایڈم این وینسٹین نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریبیکا گرانٹ نے موجودہ صورت حال میں سستی شہرت کے حصول کے لئے ایسی باتیں کی ہیں جب کہ اس کا سرے سے ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریبیکا گرانٹ انٹرویومیں اعتراف کیا کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار تھا۔