لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس ضمن میں ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز عیدالفطر کے فوری بعد بھرپور طریقے سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سینٹرل و جنوبی پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گی۔ن لیگ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طے شدہ شیڈول کے تحت مریم نواز 6 مئی کو اٹک ،8 مئی کو اوکاڑہ اور 11 مئی کو صوابی میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گی۔طے شدہ شیڈول کے تحت ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز مئی کے آخری ہفتے میں بہاولپور میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ن لیگ کی جانب سے شروع کی جانے والی بھرپور عوامی رابطہ مہم کے لیے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور انہوں نے تیاریوں کا آغاز بھی کردیا ہے۔
ن لیگ کا فوری طور پر بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ








