انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ کے سبب 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترک وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ انقرہ میں دھماکہ دہشت گرد حملہ ہے، دھماکہ ترکیہ کی وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، دھماکہ پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔









