اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یہ طے ہے کہ ہم اپنا ہدف حاصل کرکے ہی اسلام آباد سے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ملک پر مسلط کردی گئی ہے اب ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا واحد حل انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، بات اب پی ٹی آئی اور عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے، دھرنے سے متعلق فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات انتہائی بھونڈی کوشش ہے، ملکی خودمختاری اس وقت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرح خان کو عمران خان کے ساتھ جوڑا گیا اس لیے وضاحت دی گئی۔
ہدف حاصل کرکے ہی اسلام آباد سے جائیں گے،شبلی فراز








