اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست پر سماعت میں وقفہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایف آئی اے کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ ان کیمراکارروائی کی درخواست ضمانت کی مرکزی درخواست کیساتھ سنتے ہیں،ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت میں وقفہ کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔









