اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کے چالان کی نقول کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں درخواست دائر کردی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف آفیشل سیکرٹ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل خالد یوسف نے سائفر کیس کے چالان کی نقول حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی،سائفر کیس کی نقول کے حصول کی درخواست جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں دائر کی گئی،وکیل خالد یوسف نے کہاکہ سائفر کیس کی تیاری کیلئے ریکارڈ درکار ہے۔









