اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی شخصیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،ہر سیاستدان کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈہونی چاہیے،لیول پلیئنگ فیلڈ کا یہ مطلب نہیں آپ ملکی مفاد کیخلاف بات کریں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ جب وزیراعظم بنا تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور انتہاپسندی تھی،جب تمام آپشنز ختم ہو گئے تو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرنا پڑا، تمام جماعتوں نے ملکر نیشنل ایکشن پلان دیا تھا،ان کا کہناتھا کہ ہمارے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں استحکام آئے،نگران حکومت غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیلئے پالیسی بنا رہی ہے۔









