کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی لیڈر کہتا ہے ہم جنوری میں الیکشن کیسے لڑیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے ٹھنڈ بہت ہوگی۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے۔جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو عدالتوں کا راستہ جانتے ہیں۔ آج کوئی دوسرے سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔
دریں اثنا کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔








