بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوچیئرمین نادرا مقررکردیا گیا

نگراں وفاقی کابینہ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نئے چیئرمین کے لیے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تقرری کی منظوری دے دی۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پیشہ وارانہ تعلیم اور فنی تربیت کے پروگرامز کو عالمی سطح پر ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ہنر مند افراد کی بیرون ملک روز گار مواقع بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افرادی قوت ہمارا سرمایہ ہے، افرادی قوت کو جدید ہنر کی فراہمی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے، فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے موجودہ تمام مراکز کو فعال کیا جائے۔