مٹیاری(نیوز ڈیسک)مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 55 کچے مکانات جل گئے، آگ نے مویشیوں ،اناج اور دیگرسامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیکر نقصان پہنچایا۔سانحہ میہڑ کے باوجود انتظامیہ دعووں سے آگے نہ بڑھ سکیں ۔متاثرین آگ بجھانے کے لیے مدد کو پکارتے رہے۔ضلع میں فائر بریگیڈ کی چھ میں سےتین گاڑیاں خراب ہیں ۔ذرائع کے مطابق ضلع مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ نیو سعید آباد کے 2 گاؤں کے 39گھروں اور 50 مویشیوں کو آگ لگ گئی۔اس کے علاوہ بھٹ شاہ، ہالہ ،خیبر میں بھی کھانا بناتے ہوئے گھروں میں آگ لگ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کے جوان علاقہ مکینوں کے ہمراہ آگ پر قابوپانے کی کوشش کرتے رہے۔ ڈپٹی کمشنرمٹیاری کا کہنا ہے کہ گھروں میں آگ ممکنہ طورپر گھروں میں کھانا بناتے ہوئے لگی۔تیز تیز ہواوں کے باعث بجلی کی تاریں گرنےکے واقعات ہوئے۔تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 55 کچے مکانات جل گئے








