اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔








