بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک

وینس: اٹلی کے شہر وینس میں سیاحوں کو لے جانے والی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پُل سے گرگئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی شکار بس وینس سے مارگھیرا جارہی تھی اور ریلوے لائن پر بنے پُل پر تیز رفتاری کے باعث نیچے پٹڑی پر گر گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس پل کی دیواروں کو توڑ کر بجلی کے تاروں پر پھنسی اور پھر پٹڑی پر گر گئی۔ بس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ زیادہ تر ہلاکتیں جلنے کی وجہ سے ہوئیں۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ 12 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری ہوسکتی ہے یا بریک فیل ہونا بھی ہوسکتا ہے۔ تفتیش جاری ہے، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یاد رہے کہ اٹلی میں دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کے لیے آتی ہے تاہم بس حادثات بھی عام ہیں۔ جولائی 2018 میں بھی 50 سیاحوں کو سیر کے لیے لے جانے والی بس کے حادثے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے