بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا

واشنگٹن: امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن نے ایوان نمائندگان میں اپنے اسپیکر کیون مک کارتھی کو حکمراں جماعت کی بے جا حمایت کا الزام عائد کرکے عدم اعتماد تحریک کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا۔

ریپبلکن جماعت کے کیون میکارتھی کی اسپیکر کے عہدے سے سبکدوشی بھی ان کے اسپیکر منتخب ہونے کی طرح دلچسپ اور حیران کن رہی۔ رواں برس جنوری میں کیون میکارتھی 212 ووٹ کے مقابلے میں 216 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

یہ انتخاب میکارتھی کے لیے اتنا آسان نہ تھا۔ایوان نمائندگان کے 5 روز سے جاری اجلاس میں مسلسل 14 ویں بار ووٹنگ میں کسی بھی ایک امیدوار کو اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی تھی تاہم 15 ویں ووٹنگ میں کیون میکارتھی اپنے چند ساتھیوں کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
اس طرح کیون میکارتھی رواں برس 7 جنوری کو عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ زیادہ عرصے اس عہدے پر برقرار نہ رہ سکے اور آج ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہوگئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد اُن کے ساتھیوں نے ہی پیش کی تھی۔

ریپبلکن جماعت کے ارکان اسمبلی اپنے اسپیکر کیون مک آرتھی کے حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی جانب جھکاؤ اور ان کے ساتھ نرم رویہ رکھنے پر نالاں تھے۔

قرارداد کے حق میں 216 ووٹ پڑے جب کہ 210 ارکان نے اسپیکر کیون مک کارتھی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ صرف 6 ووٹوں کے فرق سے قرارداد منظور پوگئی اور اسپیکر کو عہدہ چھوڑنا پڑا۔

یہ 6 ووٹس کیون مک کارتھی کی اپنی جماعت ریپبلکن کے ارکان کے ہی تھی۔ امریکا کی 234 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایوان نے اسپیکر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہو۔

نئے اسپیکر کی تعیناتی کے لیے 10 اکتوبر کو اجلاس بلایا گیا ہے اور ممکنہ طور پر اجلاس کے اگلے روز اسپیکر کے لیے رائے شماری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کیون میکارتھی نے چار سال تک اسپیکر رہنے والی حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی نینسی پلوسی کو بمشکل شکست دی تھی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے