اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے حوالے سے پارٹی رہنماو¿ں کو ہدایات پہنچا دیں۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی انتخابی مہم کا آغاز کردے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر ورکرز کنونشنز کروائے جائیں گے۔ روپوش رہنماو¿ں کو بھی ورکرز کنونشن کے لیے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما بھی منظر عام پر آجائیں گے۔
عمران خان نے انتخابات سے متعلق روپوش رہنماﺅں کو کیا ہدایت پہنچائی ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا








