بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

چینی آبدوز اپنے ہی جال میں پھنس گئی، افسران سمیت 55 نیوی اہلکار ہلاک: برطانوی رپورٹ

چینی جوہری آبدوز غیر ملکی بحری جہازوں کو پھنسانے کے لیے بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں 55 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

برطانیہ کی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق چین کی جوہری آبدوز یلو سی میں غیر ملکی بحری جہازوں کے لیے بچھائے گئے جال یعنی زنجیر اور اینکر میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں آبدوز کے آکسیجن سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے باعث پوری آبدوز میں زہریلی گیس پھیل گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں چینی بحریہ کے کم از کم 55 اہلکار ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں آبدوز کا کپتان اور چینی بحریہ کے 21 دیگر افسران بھی شامل ہیں۔

چین کی جانب سے اس قسم کے کسی بھی حادثے کی تردید کی گئی ہے اور بیجنگ نے اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ انہوں نے پھنسی ہوئی آبدوز کے لیے کسی قسم کی بین الاقوامی امداد کی درخواست کی تھی۔

تاہم برطانیہ کی انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی بحریہ کو حادثہ 21 اگست کے روز پیش آیا جس میں 22 افسران کے علاوہ 7 کیڈٹ آفیسر، 9 پیٹی آفیسر اور 17 سیلرز ہلاک ہوئے۔

برطانوی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چینی آبدوز چین کی جانب سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں کے لیے بچھائے گئے رنجیزوں اور اینکر کے جال سے ٹکرائی جس کے باعث آبدوز کے اندر کا آکسیجن سسٹم بری طرح متاثر ہوا اور 6 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آبدوز کو سطح سمندر پر لایا گیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے