بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بھارتی ریاست سِکم میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک، 23 فوجی اہلکار لاپتہ

نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست سِکم میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 83 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے بدھ کو حکام کے حوالے سے بتایا کہ سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے افراد میں 23 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق چین کی سرحد سے متصل ریاست سِکم میں منگل سے بدھ کی صبح تک 40.9 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ اس موسم میں معمول کی بارش (8.6) سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

سکم کے چیف سیکریٹری وی بی پاٹھک نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ابھی تک مختلف مقامات سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ کم از کم 82 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 22 زخمی ہیں۔ اس سیلاب کی وجہ لوناک جھیل کے اوپر کلاؤڈ برسٹ یا مختصر دورانیے میں بہت زیادہ بارش کو قرار دیا جا رہا ہے۔

نیپال میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ میں برفبانی آبی ذخیروں کے ماہر مریام جیکسن نے کہا کہ ’شدید بارش نے سکم میں اس تباہ کن صورتحال کو جنم دیا ہے۔ یہ بارش برفانی جھیل کے اس سیلاب کا سبب بنی ہے۔ اس سے ایک ڈیم، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔‘

دفاعی حکام نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے انڈین فوجیوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس علاقے کا دارالحکومت گنگٹوک زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’ابھی تک 23 فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور کچھ گاڑیاں بھی دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔‘

بھارت کے محکمہ موسمیات نے سکم کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق اس علاقے میں رہنے والے لگ بھگ 15 ہزار افراد اس سیلاب متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس سیلاب کی وجہ سے دریائے تیستا پر نصب کم از کم آٹھ پُل ٹوٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے